امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ٹی 20 ورلڈکپ،ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا

تروبا (این این آئی)ٹی 20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا،ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 136 رنز بناسکی۔تروبا میں کھیلے جارہے گروپ سی کے میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی، ابتدا میں نیوزی لینڈ کا یہ فیصلہ درست ہوتا دکھائی دیا۔

ویسٹ انڈیز کی پاور پلے کے 6 اوورز کے اندر 22 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، جبکہ ساتویں اوور میں 30 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ ہوگئی تاہم اس موقع پر شرفیل ردرفورڈ نے 39 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگ میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، ان کے علاوہ کوئی بلے باز بہتر کھیل پیش نہ کرسکا۔اس طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے اور کیویز کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے، جبکہ ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جیمز نیشم اور مچل سینٹنر ایک ایک وکٹ لے سکے۔جواب میں کیوی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور اس کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 136 رنز بناسکی، کیوی بیٹر گلین فلپس 33 گیندوں پر 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف نے 4 اور گوڈاکیش موٹی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کیویز کی شکست کے بعد گروپ سی میں بھی صورتحال بڑی دلچسپ ہوگئی ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3 میچوں میں 6 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے ہی سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کر گئی ہے جبکہ اس کو اگلہ مقابلہ افغانستان سے کرنا ہے۔افغانستان کی ٹیم 2 میچوں میں فتح کے بعد 4 پوائنٹس اور 5.225 کے بھاری رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے اور اس کا سپرایٹ مرحلے میں پہنچنے کا امکان ہے،

اس کا اگلا مقابلہ کمزور ٹیم پاپوا نیو گنی اور ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت 2 میچوں میں شکست کے بعد (منفی 2.425 رن ریٹ) پانچویں نمبر پر موجود ہے، اس کے اگلے دو مقابلے کمزور ٹیموں یوگینڈا اور پاپوا نیو گنی کے ساتھ ہوں گے، کیویز کو سپر ایٹ میں پہنچنے کے لیے اگلے دونوں میچ بھاری مارجن سے جیتنے کے ساتھ یہ دعا بھی کرنا ہوگی کہ افغانستان اپنے دونوں میچ ہار جائے تاہم ایسا لگتا ہے کہ افغانستان کی ٹیم پاپوانیوگنی کو بآسانی ہرا کر اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved