امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مناسک حج کا آغاز کل منی سے ہو گا

مکہ المکرمہ(این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان کل جمعہ کو منی پہنچ کر مناسک حج کی ادائیگی کاآغاز کریں گے، حجاج کرام ہفتہ کی صبح وقوف عرفہ کیلئے میدان عرفات روانہ ہوں گے۔سعودی حکومت نے حج 2024کیلئے عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ان کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ایک دن منی میں قیام کے دوران عازمین حج پانچ وقت کی نماز اور عبادت بجا لائیں گے۔ ہفتہ کی صبح عازمین حج میدان عرفات کیلئے روانہ ہو نگے جو حج کا رکن اعظم ہے۔ میدان عرفات میں حج کے خطبہ کے بعد ظہر اور عصر کی نماز ملا کر پڑھی جائیگی۔

حجاج کرام میدان عرفات میں قیام کے دوران سارا دن خضوع وخشوع کے ساتھ اللہ کی عبادت کریں گے۔ مغرب سے پہلے حجاج کرام مزدلفہ کی طرف روانہ ہونگے جہاں وہ مغرب اور عشا کی نماز اکھٹی پڑھیں گے۔ مزدلفہ میں ہی حجاج کرام شیطان کو کنکریاں مارنے کیلئے کنکریاں اکھٹی کریں گے۔ حجاج کرام رات مزدلفہ میں ہی گزاریں گے جہاں وہ آرام کرنے کے ساتھ ساتھ عبادت بھی کریں گے۔16جون بروز اتوارکی صبح حجاج کرام منی واپس روانہ ہونگے جہاں وہ رمی جمرات کریں گے۔پہلے بڑے شیطان کو ،پھر درمیانے اور اس کے بعد چھوٹے شیطان کوسات سات کنکریاں ماری جائیں گی۔

شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کرام اللہ کی راہ میں جانور قربان کریں گے پھر اپنا سر منڈوا کر احرام کھو ل کر عام لبا س پہنیں گے اور پھر مزید دو روز تک منی میں ہی قیام کریں گے۔16جون کو ہی حجاج کرام بیت اللہ کے طواف کیلئے مکہ روانہ ہو نگے۔ 17جون پیر کوحجاج کرام ایک بار پھر رمی جمرات کریں گے اور سارا دن اور رات عبادت میں گزاریں گے۔ 18جون منگل کو آخری بار تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کرام مغرب ہونے سے پہلے منی کی حدود سے نکل جائیں گے۔سعودی حکام نے صرف حج پرمٹ اور نسک کارڈ رکھنے والے عازمین کے مقامات مقدسہ میں داخل ہونے ہونے کو یقینی بنانے کے لئے، اقدامات کو سخت کیا ہے۔

نسک کارڈ ، جو شناختی دستاویز کا کام دیتا ہے،عازمین کو مکہ میں قیام اور پورے حج سیزن کے دوران مقامات مقدسہ کے اندر ان کی نقل وحرکت کا اہل بناتا ہے۔حج سکیورٹی فورسز اور ان سے منسلک اداروں نے عازمین کو تحفظ فراہم کرنے اور مقررہ مدت کے اندر مقامات مقدسہ میں ان کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے کے لئے سکیورٹی کے جامع معیارات مقرر کئے ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک بار پھر اس بات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے کہ ہر ایک عازم حج کے لئے فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران نسک کارڈ اپنے پاس رکھنا ضروری ہے۔یہ کارڈ مقامات مقدسہ میں عازمین کی تصدیق کا واحد ثبوت ہے جو ایک شناختی دستاویز کی حیثیت سے مختلف خدمات تک ان کی رسائی میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے اس حج سیزن کے لئے متعارف کرایا گیا نسک کارڈ عازمین کے مقامات مقدسہ میں داخلے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ صرف حج پرمٹ رکھنے والے عازمین ہی نسک کارڈ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بلا امتیاز سزائوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے مملکت سعودی عرب کے ضیوف الرحمن کی خدمت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے جو وہ اپنے قیام سے ہی کر رہی ہے۔انہوں نے عازمین حج کی مقامات و مشاعر مقدسہ آمد اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ وہ مناسک حج کو آسانی،سہولت اور اعلیٰ ترین معیار کی دیکھ بھال اور توجہ کے ساتھ ادا کرسکیں، سعودی قیادت کے عزم کو اجاگر کیا۔انہوں نے تمام عازمین کو جامع خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حج کے ضوابط اور متعلقہ ہدایات کی پابندی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved