امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

قسمت میں ہوگا تو اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیں گے، حارث رئوف

نیویارک(این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رئوف نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس صرف اگلے میچ پر ہے، ایونٹ میں اپنا آخری میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے، باقی قسمت میں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا ہوگا تو انشاللہ ضرور کریں گے۔امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی پہلی فتح کے بعد نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ بالر حارث رئوف نے کہا کہ بڑے ایونٹس میں کسی بھی ٹیم کے لیے جیت انتہائی ضروری ہوتی ہے کیوں کہ اس سے ٹیم کا حوصلہ بڑھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس اب اگلے میچ پر ہے، کوشش ہوگی ایونٹ میں اپنا آخری میچ بھی جیتیں، باقی قسمت میں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا ہوگا تو انشاللہ ضرور کریں گے اور آگے جاکر مزید اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔حارث رئوف نے کہا کہ بطور ٹیم ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی لیکن غلطیاں ہر ٹیم سے ہوتی ہیں اور اسے سیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، ہم نے بھی یہی کیا ہے، ہمارے پاس جس طرح کے کھلاڑی ہیں، ہمیں خود پر بھروسہ ہے اور کوشش ہوگی کہ اگلے میچز بھی جیتیں۔

اپنی بائولنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے خود پر یقین تھا اور اپنی پچھلی بائولنگ دیکھ کر ماضی کی غلطیوں سے سیکھنے کی بھی پوری کوشش کی، انجری کے بعد کوشش یہی ہے کہ جس طرح ماضی میں ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا ہے، مستقبل میں بھی ایسی کارکردگی دکھائوں۔حارث رئوف نے کہا کہ نیویارک میں جس طرح کی کنڈیشنز ہیں،

سب جانتے ہیں یہاں بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہے اس لیے بطور بائولنگ یونٹ ہم نے پوری کوشش کی کہ مخالف ٹیم کو کم سے کم رنز پر آٹ کریں تاکہ ہمیں بیٹنگ میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہ ہو۔سپر ایٹ مرحلے میں رسائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کھلاڑیوں کے ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں چل رہی، بلکہ ہمارا فوکس صرف اپنے میچ پر ہے اور میچ کے دوران اچھی کارکردگی دکھا کر میچ جیتنے کی کوشش کررہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved