لاہور( این این آئی)نامور گلوکارہ سارہ ارشد نے کہا ہے کہ جو لوگ میرے ساتھ مخلص ہوتے ہیں میں انہیں پلکوں پر بٹھاتی ہوں ،زندگی میں کئی بار دھوکہ اور فریب ہوا لیکن خدا کی ذات کا شکر ہے چند مخلص دوست ہیں جو ایسے وقت میں حوصلہ اور ساتھ دیتے ہیں ۔
ایک انٹر ویو میں سارہ ارشد نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں اگر اس دور میں کسی کے چند مخلص دوست ہیں تو وہ اس کی زندگی کا اثاثہ ہیں ۔آج کی نفسا نفسی کے دور میں کس کے پاس وقت ہے جو کسی کی مشکل میں اس کے ساتھ کھڑا ہو ۔ مخلص دوست وہ ہوتے ہیں جو کسی غرض کی بغیر آپ کے دکھ ،درد کوبانٹتے ہیں ۔ مخلص دوست آپ کی پریشانی کو سن کر اس کا ڈھنڈورا نہیں پیٹتابلکہ آپ کو تسلی اور حوصلہ دیتا ہے ۔