امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اس ملک کے مزدور، کسان اور تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کیلئے اقدامات کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ ملک کو معاشی مشکلات کے منجھدار سے نکال کر استحکام کی سمت میں لائے،ملک کو دیوالیہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کی سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں،نواز شریف کی قیادت میں ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،سازشی ٹولے نے اس ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، اس ملک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی بے حرمتی کی،

برادرانہ ممالک اور سرمایہ کاروں کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد اور ملک میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری حکومتی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے،بجٹ میں جس قدر ہو سکا، عام آدمی کو ریلیف دینگے ۔ بدھ کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہائوس میں مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی کو بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ملک کو معاشی مشکلات کے منجھدار سے نکال کر استحکام کی سمت میں لائے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے پاکستان کی معیشت کو بچایا۔ انہوںنے کہاکہ اللہ رب العزت کی مدد اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہم نے اس ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اس ملک کو دیوالیہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کی سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سازشی ٹولے نے اس ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، اس ملک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی بے حرمتی کی۔ شہباز شریف نے کہاکہ برسہا برس سے عملی سیاست میں ہوں مگر ایسی انتشار سے بھرپور سیاست پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھی۔

شہباز شریف نے کہاکہ اللہ رب العزت نے دوسری مرتبہ خادم پاکستان کی ذمہ داری دی تو قوم کی مشکلات کے ازالے کا عہد کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میری کوششیں اور محنت آپ سب اور عوام کی امیدوں پر پوری اتر رہی ہونگی۔ شہباز شریف نے کہاکہ برادرانہ ممالک اور سرمایہ کاروں کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد اور ملک میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری حکومتی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے،بجٹ میں جس قدر ہو سکا، عام آدمی کو ریلیف دینگے،اس ملک کے مزدور، کسان اور تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کیلئے اقدامات کریں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ آپ سب اور اتحادی جماعتوں نے مجھ پر اعتماد کیا، حکومت کی پالیسیوں کی عام آدمی اور ملکی مفاد میں بھرپور حمایت کی جس پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔انہوںنے کہاکہ بجٹ کے حولے سے جھوٹ اور پراپیگینڈے کا موثر اور مدلل جواب دیں، پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے ہمیں شب و روز محنت کرنا ہے،قوم کو بنیادی صحت، اعلی تعلیم اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس ملک کی باصلاحیت افرادی قوت کو روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شام ہے،نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تعلیم و تربیت یقینی بنائیں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ خواتین کو با اختیار اور انہیں با عزت روزگار کی فراہمی کیلئے محنت کرنا ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ دنیا بھر میں جہاں بھی گیا، قرض کی بجائے سرمایہ کاری کا کہا،سرمایہ کاری وہیں آتی ہے جہاں امن اور سیاسی استحکام ہو۔شہبازشریف نے کہاکہ با وقار قومیں محنت، لگن اور حوصلے سے اپنی تقدیریں بدلتی ہیں،چین اور باقی ترقی یافتہ ممالک سے سیکھتے ہوئے ہمیں پاکستان کے معروضی حالات کے تناظر میں اپنا تابناک مستقبل خود بنانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم کی کوششوں کی بدولت مہنگائی میں خاطر خواہ کمی ہوئی، ڈالر کے مقابلے روپیہ مستحکم ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ اللہ کے فضل وکرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ارکان کو بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ارکان نے وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت کی معاشی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ بجٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں وفاقی وزراء اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved