امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستانی طالبہ ڈاکٹر مہر النساء امریکی مشنNASA کی ممبر بن گئیں

ننکانہ صاحب(این این آئی)پاکستانی طالبہ ڈاکٹر مہر النساء امریکی مشن نیشنل ایروناٹکس اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن (NASA) کی ممبر بن گئیں،مہر النساء امریکی ریاست اوہایو(OHIO) میں زیر تعلیم ہے اور فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں،ڈاکٹر مہر النساء￿ امریکی مشن (NASA) میں پروجیکٹ ممبر کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں اور پراجیکٹ پر کام کا اغاز کر دیا ہے،

مہر النساء نے ابتدائی تعلیم سانگلاہل سے حاصل کی اور پھر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بی ایس اور ایم فل کرنے کے بعد امریکہ میں پی ایچ ڈی کیلئے چلی گئیں،مہر النساء نے کہا کہNASA کے ساتھ کام کرنے سے مجھے ایک محقق کے طور پر زیادہ بااختیار محسوس ہوتا ہے۔ اور مجھے اچھا لگتا ہے کہ اس بڑے نام میں فوڈ سائنس کا حصہ ہے، مہر النساء جو کہ معروف سماجی اور سیاسی شخصیت سابق کونسلر رانا ارشد مٹھو کی حقیقی بانجی اور بہو ہیں،

پاکستانی خواتین صرف امور خانہ داری میں اپنے جوہر نہیں دکھا رہی ہیں بلکہ، مسلم دنیا کی خواتین نے سیاست اور سائنسی تحقیقات کے شعبوں میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے،ایسا ہی ایک نام پاکستانی طالبہ ڈاکٹر مہر النساء کا بھی ہے، جو امریکہ کے تحقیقاتی ادارے ‘ناسا’ کیلئے پراجیکٹ ممبرکے طور کام شروع کر رہی ہیں اور اس شعبے میں آنے والی خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں۔مہر النساء کہتی ہیں کہ میرے زندگی کے تجربات سے مجھے یہ سبق ملا ہے کہ ہمیشہ ایک بڑے مقصد کو حاصل کرنے کا خواب دیکھنا چاہئے اور اس کیلئے سخت محنت کرنی چاہئے تاکہ اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا جائے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved