لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا معرکہ اس دفعہ ہم جیتیں گے۔آصف علی زرداری سے پی پی 238 بہاولنگر سے ٹکٹ ہولڈر ملک ابرار کھوکھر نے ملاقات کی۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر بخاری اور جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سمیت دیگر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ملاقات میں پارٹی امور اور الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے ملک ابرار کھوکھر سے حلقے کے حوالے سے بریفنگ لی ۔اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا معرکہ اس دفعہ ہم جیتیں گے، الیکشن جیت کر بہاولنگر کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کریں گے۔