امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جب جج نے خود کیس سننے سے معذرت کرلی تو کیسے مقدمہ واپس بھیجا جاسکتا ہے؟ عدالت

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت نکاح کیس کا فیصلہ سیشن جج شاہ ر خ ارجمند کو واپس بھیجنے کی سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت کل بدھ تک ملتوی کردی جبکہ سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دریافت کیا ہے کہ جب جج نے خود کیس سننے سے معذرت کرلی تو کیسے کیس واپس بھیجا جاسکتا ہے؟۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجا، سلمان صفدر عثمان ریاض گل و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کے کسی فیصلے کو کہیں پر چیلنج نہیں کیا گیا، جب تک کہیں پر چیلنج نہ ہو یا جوڈیشل آرڈر نہ ہو تو کیس منتقل نہیں کیا جاسکتا، کیس میں دلائل مکمل ہوگئے تھے اور 29 مئی کو فیصلہ سنانا تھا۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کہتے ہیں کہ یا تو کیس کو واپس سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت بھیج دیں یا ہائی کورٹ سن لے؟ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کیس یا تو سیشن جج ہی سن لیں اور یا ہائی کورٹ مگر ایڈیشنل سیشن جج کیسے سن سکتا ہے؟اس پر وکیل سلمان اکرم راجنیکا مختلف قوانین کے حوالے دئیے۔

انہوں نے بتایا کہ کریمنل کیسز میں رولز میں 4 گرانڈز موجود ہیں جو کہ یہاں ایک گرانڈ کو بھی لنک نہیں کررہا، اپیل اختتام کو پہنچ چکا تھا ، 29 مئی کو فیصلہ آنا تھا، 23 مئی کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور 29 مئی کی تاریخ فیصلہ سنانے کے لیے مقرر تھی، تاہم جس دن فیصلہ آنا تھا اس دن ہی جج پر کمرہ عدالت میں زبانی عدم اعتماد کیا گیا، 20 اپریل کو عدالت پر عدم اعتماد کی درخواست دائر کی گئی تھی جو خارج ہوگئی تھی۔وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جب ایک بار عدالت نے عدم اعتماد کی درخواست خارج کردی تو پھر دوبارہ اعتراض کیسے ممکن ہے؟

روزانہ کہ بنیاد پر مدعی مقدمہ نے کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جو کہ عدالتی آرڈر کا حصہ ہے، دوبارہ زبانی عدم اعتماد پر سیشن جج نے ہائی کورٹ رولز کے تحت چیف جسٹس کو خط لکھا، سیشن جج کیس کو ایڈیشنل سیشن جج کے پاس لگوا سکتا ہے، سیشن جج کی بجائے ایڈیشنل سیشن جج کے پاس کیس نہیں لگایا جاسکتا ہے، ہائی کورٹ کو یا تو کیس سیشن کورٹ ہی بیجھنا ہوتا ہے یا خود سننا پڑتا ہے۔عدالت نے دریافت کیا کہ سلمان صاحب جب جج نے خود کیس سننے سے معذرت کرلی تو کیسے کیس واپس بھیجا جاسکتا ہے؟ وکیل نے بتایا کہ جج پر اعتماد ہے، ان کو پتا ہے کہ وہ کسی پریشر میں نہیں ہے اور یہ سب عدالتی آرڈر کا حصہ ہے۔

اس موقع پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی تعریف کی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ ہم کیس کو کسی دوسرے جج کو بیان (narration)کے ساتھ بھیج دیں؟ وکیل نے بتایا کہ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کیس کا فیصلہ کرنا چاہتے تھے مگر ان پر الزامات لگائے گئے، کیس سیشن جج مشرق نے سنا اگر واپس بھیجنا ہے تو سیشن جج مگرب کو جانا چاہیے، تاہم ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کو کیس منتقل کردیا گیا ، ایڈیشنل سیشن جج کو کیس منتقل کردیا گیا مگر کسی ٹائم فریم کے بغیر، تین ماہ سے تاخیری حربوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

بعد ازاں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ ایک طریقہ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کو واپسی کا ہے اور دوسرا ہائی کورٹ کو خود سننے کا ہے، غیر شرعی نکاح کیس کا ٹرائل کتنے عرصے میں مکمل ہوا تھا؟ وکیل نے بتایا کہ دو سے تین دنوں میں ٹرائل کو مکمل کرلیا گیا تھا۔عدالت نے دریافت کیا کہ غیر شرعی نکاح کیس میں چارج فریم کب ہوا تھا؟

سلمان اکرم راجا نے جواب دیا کہ ٹرائل کورٹ نے 16 جنوری 2024 کو چارج فریم کیا تھا، اس کیس میں بھی ہمیں حق دفاع نہیں دیا گیا اور نہ ہی گواہان کو پیش کرنے دیا، 2 فروری کو رات گیارہ بجے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا اور اگلے دن فیصلہ سنایا گیا۔اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ چلیں میں اس کیس پر کل کے لیے نوٹسز جاری کردیتا ہوں۔بعد ازاں عدالت نے عدت نکاح کیس کی منتقلی کے خلاف درخواست پر فریقین کو کل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved