راولپنڈی(این این آئی)لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جوانوں نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لکی مروت میں آپریشن آئی ای ڈی حملے کے جواب میں کیا گیا، دیگر دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ 9 جون کو خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فورسز کی گاڑی پر خود ساختہ بم حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔گزشتہ روز حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن فراز الیاس و دیگر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، بعد ازاں ان کی میتوں کو نواحی گاں منتقل کردیا گیا تھا۔