کراچی(این این آئی) سینئر وائس چیئرمین پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن عبدالصمد بدھانی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹیٹنس کے انجکشن کی قلت سے مریضوں کومشکلات کا سامنا ہے۔سینئر وائس چیئرمین پی سی ڈی اے عبدالصمد بدھانی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام مال کی عدم دستیابی سے ٹیٹنس کا انجیکشن تیار نہیں ہو سکا،
ٹیٹنس کے انجکشن کی قلت سے مریضوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ عبدالصمد بدھانی کے مطابق کراچی میں ٹیٹنس کا اے ٹی ایس انجکشن ناپید ہے،کچھ دکاندار ٹیٹنس کا انجکشن بلیک میں فروخت کر رہے ہیں، 50 سے 55 روپے کا 5 ملی لیٹرکا انجکشن 10 گناہ زائد قیمت پر فروخت کیاجا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ادویات ساز کمپنیوں کے مطابق انجکشن کی تیاری کا مسئلہ حل ہو گیا ہے، جلد ٹیٹنس کا انجکشن مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔