کراچی (این این آئی)سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ایک انٹرویو میں محمد زبیر نے کہا کہ کافی عرصے سے مسلم لیگ ن سے تحفظات تھے۔
محمد زبیر نے کہا کہ اب فیصلہ کرلیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خیرباد کہوں، سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔واضح رہے کہ محمد زبیر ماضی میں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔