امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چمن، 4 روز سے جاری پرتشدد احتجاج، مظاہرین، فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد حالات معمول پر آنا شروع

چمن (این این آئی)چمن میں 4 روز سے جاری پرتشدد مظاہروں، مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ، احتجاج کے دوران متعدد افراد گرفتار کیے گئے اور دونوں جانب سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ مظاہرین نے پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب چمن-قندھار ہائی وے پر اپنا دھرنا جاری رکھا، تاہم دن بھر کسی قسم کے پرتشدد واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق مختلف جماعتوں کی نمائندگی کرنے والے اتحاد کی جانب سے جاری مظاہرے کے شرکا ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب بڑی تعداد میں جمع ہوئے جہاں وہ گزشتہ 8 ماہ سے مظاہرہ کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ مال روڈ پر کوئی احتجاجی ریلی یا کہیں بھی روڈ بند نہیں ہوا، گزشتہ 3 روز سے بند دکانیں اور مارکیٹیں بھی کھل گئی ہیں۔سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ اور چمن کے درمیان ٹرین سروس معطل رہی۔کوئٹہ چمن شاہراہ کھلی گئی، ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی اور درآمدی و برآمدی سامان لے کر ٹرک چمن پہنچے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved