کراچی(این این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت اس لیے دے رکھی ہے کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ کنور ارسلان یہ قدم نہیں اٹھائیں گے۔اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک مزاحیہ شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران ان کے ہمراہ معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ بھی موجود تھے۔
فاطمہ آفندی نے شو کے دوران محبت اور شادی پر بھی کھل کر بات کی۔اداکارہ نے کہاکہ انسان سوشل اینیمل ہے، ایک انسان کو دوسرے انسان کی ضرورت پڑتی ہے۔انہوں نے شو کے دوران مردوں کی دو شادیوں سے متعلق موضوع پر کہا کہ مجھے اپنے والے کا پتہ ہے کہ اس نے دوسری شادی نہیں کرنی اس لیے میں نے کنور کو اجازت دے رکھی ہے کہ دوسری شادی کر لو۔اداکارہ نے کہا کہ انسان کو جس چیز سے جتنا دور رکھا جاتا ہے اس کا اِس چیز میں ہی تجسس بڑھنے لگتا ہے۔