امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔بھارت میں حال ہی میں لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آئے ہیں جن میں بی جے پی نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر اکثریت حاصل کی ہے اور اب نریندر مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس نئے انتخابات کے بعد اسمبلیوں میں پہنچنے والے اراکین کو 2018 میں کیے گئے اضافے کے بعد اب ہر ماہ ایک لاکھ بھارتی روپے تنخواہ ملے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2018 میں یہ اضافہ مہنگائی اور اخراجات کے باعث کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اراکینِ اسمبلی کو حلقہ الائونس کے طور پر ماہانہ 70 ہزار ر وپے بھی ملتے ہیں، یہ اخراجات حلقے میں موجود دفاتر اور ان کے کاموں سے متعلق دیے جاتے ہیں۔

ہر رکن اسمبلی کو دفتری اخراجات کے لیے ماہانہ 60 ہزار روپے بھی ملتے ہیں جس میں اسٹیشنری، ٹیلی کمیونیکیشن اور عملے کی تنخواہ وغیرہ کے اخراجات شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمانی اور کمیٹی کے اجلاسوں کے دوران ارکانِ پارلیمنٹ کو رہائش، کھانے اور دیگر اخراجات کے لیے 2 ہزار روپے یومیہ الانس بھی ملتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو اپنے اور قریبی خاندان کے افراد کے لیے سالانہ 34 مفت اندرون ملک ہوائی سفر کی سہولت بھی ملتی ہے۔ارکانِ پارلیمنٹ کو ان کی 5 سالہ مدت کے دوران خاص علاقوں میں کرایہ کے بغیر رہائش دی جاتی ہے۔

سنیارٹی کی بنیاد پر انہیں بنگلے، فلیٹ یا ہاسٹل کے کمرے مل سکتے ہیں جبکہ جو لوگ سرکاری رہائش استعمال نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں وہ ماہانہ 2 لاکھ کے ہاسنگ الانس کا دعوی کر سکتے ہیں۔پارلیمنٹ کے ممبران اور ان کے قریبی خاندان کے افراد کو سرکاری اور نجی اسپتال میں علاج کی سہولیات بھی میسر ہیں جبکہ پارلیمنٹ کے سابق اراکین کو 25 ہزار روپے ماہانہ پنشن بھی ملتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو سالانہ ڈیڑھ لاکھ مفت ٹیلی فون کالز کی سہولت بھی دی جاتی ہے جبکہ گھر اور دفاتر میں مفت اور تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشن بھی دیے جاتے ہیں۔بھارتی ارکانِ پارلیمنٹ کو سالانہ 50 ہزار یونٹ تک مفت بجلی اور 4 ہزار کلو لیٹر تک مفت پانی بھی ملتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved