امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سپریم کورٹ کا طلب کرنے کے باوجود ایک بار پھر پیش نہ ہونے پر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے طلب کرنے کے باوجود ایک بار پھر پیش نہ ہونے پر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں قاسم سوری کی ڈی سیٹ کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی جس میں طلبی کے باوجود قاسم سوری ایک بار پھر پیش نہ ہوئے۔عدالت نے طلبی نوٹس قاسم سوری کے گھر کے باہر بھی چسپاں کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ قاسم سوری جان بوجھ کر سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہو رہے۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ریکارڈ کے مطابق قاسم سوری کے بھائی بلال نینوٹس وصول کرنے سے انکار کیا، سابق ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے نوٹس وصولی سے اجتناب بدقسمتی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری سے مکالمہ کیا کہ آپ کے موکل میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں جس پر نعیم بخاری کہتے ہیں معلوم نہیں جناب میں تو ٹی وی نہیں دیکھتا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نعیم بخاری سے سوال کیا کہ آپ خود میڈیاکی شخصیت ہیں اور ٹیلیوڑن نہیں دیکھتے، کیا آپ ایکس یا ٹوئٹر سے واقف ہیں؟

نعیم بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا استعمال کرتا ہوں نہ ہی مجھے استعمال کرنا آتا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ خود کو بوڑھا کیوں سمجھ رہیہیں،جوان اور اپ ٹو ڈیٹ رہیں، جس پر وکیل نعیم بخاری نے جواب دیا کہ بوڑھا تو اب ہوچکا ہوں۔دوران سماعت جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ ایک ٹیلیویڑن پروگرام میں آپ نے کہا تھا میرے دوست مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے۔نعیم بخاری نے کہا کہ میرا قاسم سوری سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ سماعت جولائی میں رکھیں گے، عدالتی حکم میں آئندہ تاریخ مقررکردیں گے جس کے بعد سپریم کورٹ نے سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved