امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

و زیر اعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات ، سی پیک کو اپ گریڈ کر کے مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق

بیجنگ(این این آئی)پاکستان اور چین نے سی پیک کو اپ گریڈ کر کے مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں ٹیلی ویژن ، فلم ٹرانسپورٹ ، انفرااسٹرکچر ، صنعت ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں مضبوط تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ چین کے دوران گریٹ ہال آف پیپلز پہنچے تو چینی ہم منصب لی چیانگ نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بات چیت کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر چینی وزیراعظم نے مبارکباد بھی دی۔دونوں رہنماؤں نے اہم معاملات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مسلسل عزم اور حمایت کا اظہار بھی کیا۔

دونوں رہنماؤں نے سی پیک کو اپگریڈ کر کے مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔فریقین نے گوادر شہر کی سی پیک کے ایک اہم ستون کے طور پر اہمیت پر تبادلہ خیال کیا، گوادر کو علاقائی اقتصادی مرکز میں بدلنے کیلیے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر اتفاق کیا گیا۔دونوں میں سی پیک کے مخالفین کے خلاف اپنے پختہ عزم کا بھی اظہار کیا۔وزیراعظم نے پاکستان میں چینی باشندوں اور منصوبوں کی حفاظت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔فریقین نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف 4 سے8 جون 2024ء تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved