امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

درفشاں کو کیسے پتا چلا کہ لوگ ان کی ہاٹ تصاویر تلاش کرتے رہتے ہیں، فاطمہ آفندی

کراچی (این این آئی)مقبول اداکارہ فاطمہ آفندی نے سوال اٹھایا ہے کہ درفشاں سلیم کو اس بات کا کیسے علم ہوا کہ لوگ انٹرنیٹ پر ان کی ہاٹ تصاویر تلاش کرتے رہتے ہیں۔در فشاں سلیم کی گزشتہ ماہ ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیٹ پر لوگ درفشاں ہاٹ لکھ کر ان کی تصاویر سرچ کرتے ہیں۔

درفشاں سلیم نے بتایا تھا کہ کچھ دن قبل بہت سارے لوگوں نے انہیں ایک ویڈیو بھیجی، جس کے بعد مجبور ہوکر انہوں نے مذکورہ ویڈیو دیکھی۔انہوں نے بتایا تھا کہ مذکورہ ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں لوگ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ عشق مرشد کو تلاش کر رہے ہیں لیکن مذکورہ ڈرامے کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ ایک خاص چیز بھی تلاش کر رہے ہیں۔اداکارہ نے شکوہ کیا تھا کہ ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ لوگوں نے انٹرنیٹ پر عشق مرشد میں درفشاں سلیم ہاٹ کو سب سے زیادہ تلاش کیا۔

اب ان کے بیان پر فاطمہ آفندی نے ایک ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ در فشاں سلیم کو کیسے علم ہوا کہ لوگ انٹرنیٹ پر ان کی ہاٹ تصاویر تلاش کرتے ہیں؟فاطمہ آفندی ایک نیوز کے مزاحیہ پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں ایک سیگمنٹ میں ان سے در فشاں سلیم کے بیان پر رائے مانگی گئی۔فاطمہ آفندی نے رائے دینے سے قبل سوال کیا کہ درفشاں سلیم کو کیسے علم ہوا کہ لوگ انٹرنیٹ پر ان کی ہاٹ تصاویر تلاش کرتے ہیں؟ جس پر انہیں بتایا گیا کہ لوگوں نے انہیں میسیج کرکے بتایا۔اس پر فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر درفشاں سلیم کو معاملہ سمجھنے میں غلط فہمی ہوئی ہو?گی،

گوگل پر ویسے بھی کسی کا نام لکھ کر سرچ کریں تو اداکاروں کی بہت ساری تصاویر بہت سارے انداز میں نظر آتی ہیں۔ان کے مطابق ہو سکتا ہے کہ درفشاں سلیم کو گوگل پر نظر آنے والی مختلف تصاویر سے متعلق غلط فہمی ہوئی ہو۔اسی معاملے پر میزبان و اداکار احمد علی بٹ نے کہا کہ عام طور پر ایسی تصاویر پرانی ہوتی ہیں لیکن شوبز شخصیات کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ ایسی تصاویر انٹرنیٹ پر اپلوڈ نہ کیا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی عادت ہوتی ہے انٹرنیٹ پر پرانی چیزیں بھی تلاش کرنی کی اور ہوسکتا ہے کہ درفشاں نے کبھی ایسی تصاویر اپ لوڈ کی ہوں لیکن شوبز شخصیات کو تصاویر اپ لوڈ کرتے وقت خیال رکھنا چاہیے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved