اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر کے مطابق نان فائلرز پر بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے نان فائلرز پر بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی ہے،
بجٹ میں نان فائلزرکیلئے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.9فیصد کرنے کی تجویز تھی۔ حکام کے مطابق وزیراعظم نے کیش ٹرانزکشن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی ہے ۔تجویز میں نان فائلرز سے 20ارب روپے جمع کرنے کا پلان تیار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ نان فائلرز پر بینکوں سے 50ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر0.6فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہے۔