امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے جج نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا تین سال کا ڈیپوٹیشن پریڈ مکمل ہو گیا، جس کے بعد انہوں نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔

جج ناصر جاوید رانا کی خدمات واپس لاہور ہائی کورٹ کو مل گئیں، واضح رہے کہ ناصر جاوید رانا پنجاب سے تین سال کی لیے اسلام آباد میں ڈیپوٹیشن پر تعینات تھے۔احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ کو احتساب عدالت نمبر ایک کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔جج محمد علی وڑائچ کو 3 ماہ کے لیے احتساب عدالت نمبر ایک کا اضافی چارج سونپا گیا ہے،

وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کر رہے تھے۔اس کے علاوہ جج ناصر جاوید رانا کی عدالت میں صدر مملکت آصف علی زرداری، نواز شریف سمیت دیگر اہم کیسز زیر سماعت تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved