امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نئے بجٹ میں بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانیکی سفارش

کراچی(این این آئی)نئے بجٹ کیلئے پاکستان بزنس کونسل نے کچھ تجاویز پیش کی ہیں جن میں بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانیکی سفارش بھی شامل ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق، بجٹ میں نان فائلرز کیلئے گاڑیوں پر ایڈوانس انکم ٹیکس میں دگنا اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع ایف بی آرنے بتایاکہ انجن کپیسٹی کے بجائے خریداری رسید پر وِد ہولڈنگ ٹیکس کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق، بجٹ میں ملکی برآمدات کا ہدف 30 ارب ڈالرز مقرر کیا گیا جبکہ درآمدات کا تخمینہ 58 ارب 70 کروڑ ڈالرز لگایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال میں تجارتی خسارہ 28 ارب 70 کروڑ ڈالرز ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں بینکوں سے رقوم نکلوانے پر وِد ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی سفارش کی گئی۔نان فائلرز پر بینکوں سے یومیہ 50 ہزار روپے کیش نکلوانے پر ٹیکس ختم کردیا گیا تھا تاہم اب بجٹ میں نان فائلرز پر بینک سے کیش نکلوانے پر عائد ٹیکس دوبارہ لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ذرائع ایف بی آرنے بتایاکہ بجٹ میں انکم ٹیکس ایکٹ کی شق 231، 231 اے اور 236 پی کو بحال کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق، پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپیفی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع ایف بی آرنے کہا کہ حکومت نان ٹیکس آمدن 2.9 ٹریلین تک لے جانا چاہتی ہے، اس لیے حکومت کو 10 روپے فی لیٹر لیوی بڑھانے سے 870 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت اس حاصل شدہ رقم سے پنشن میں 30 فیصد تک اضافہ کرنا چاہتی ہے۔اس لیے آئندہ مالی سال میں پنشن میں اضافے کے لیے 780 ارب روپے کی ضرورت ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved