امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

باس کی توند کا مذاق اڑانے پرمصری خاتون کو انوکھی سزا

قاہرہ(این این آئی)مصر سے ایک مضحکہ خیر واقعہ نے جنم لیا جس میں ایک خاتون کو اپنے باس کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایک ویڈیو میں اپنے باس کی توند کا مذاق اڑایا جس کے بعد خاتون کو سزا دی گئی۔مریم کو سزا کا باقاعدہ ایک خط بھیجا گیا جس میں لکھا گیا تھا کہ محترمہ مریم حلمی، آپ کا شکریہ، ہم آپ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ رواں ماں کی آپ کی تنخواہ میں سے 3500 پائونڈ کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ ویڈیو میں آپ نے اپنے باس کی بڑھی ہوئی توند کا مذاق اڑایا اور ان کی ویڈیو بھی بنائی۔کمپنی کی جانب سے مذکورہ خط میں مزید لکھا گیا کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی موٹے پیٹ کی یہ تصویر کشی کمپنی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔ میڈیا کے شعبے کو مدد نظر رکھتے ہوئے آپ کی ذمہ داریوں میں یہ بات بھی شامل ہے کہ بغیر کسی استثنا کے کمپنی کے تمام ملازمین کو بہترین تصاویر میں دکھائیں۔خط میں خاتون کی تعریف بھی لکھی تھی کہ آپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں کہ کمپنی میں آپ سے پہلے کوئی غلطی نہیں ہوئی، مگر ہم آئندہ مستقبل میں کسی بھی غلطی سے بچنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ کمپنی کی ساکھ کو نقصان نہ ہو۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved