ممبئی (این این آئی)بھارتی الیکشن میں کیا بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے مکالموں نے کام دکھا دیا؟بھارتی سوشل میڈیا کو انتخابی نتائج آنے کے بعد نیا موضوع مل گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کسی نے تبصرہ کیا کہ شاہ رخ خان نے حالیہ انتخابات میں بڑا کام کردکھایا ہے۔
ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ اس بار عوام نے ذات پات کو نہیں بلکہ کام کو ووٹ دیا، تو کوئی بولا بھارتیوں کو شاہ رخ خان کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ انہوں نے جنتا کو جگایا۔بھارت میں سوشل میڈیا پر کنگ خان کی فلم جوان کے مکالمے ایک بار پھر وائرل ہوگئے ہیں۔