لندن (این این آئی)سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک ٹریکٹر اور کار کے درمیان تصادم کا خوفناک منظر دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ سڑک پر دو طرفہ چلنے والی ٹریفک کے دوران ایک طرف سے ٹریکٹر اور اس کے سامنے سے ایک کار ادھر آ رہی ہے۔
اس دوران ٹریکٹر اپنی لائن سے ہٹ کر مخالف سمت میں آنے والی لائن کی طرف آتا ہے اور سامنے سے آنے والی کار پر چڑھ جاتا ہے۔ کار کچلی جاتی ہے اور ٹریکٹر بھی الٹ جاتا ہے۔ تاہم معجزاتی طورپر کار کاڈرائیور بچ جاتا ہے جسے کار سے نکل کر وہاں سے چلتے ہوئے سڑک پار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک بہت بڑا ٹریکٹر برطانوی رائل بیس کے باہر دو لین والی سڑک کے پار سامنے سے آنے والے ولیم ڈیوس کی ہونڈا کار کی طرف مڑتا ہے اور لمحہ بھر میں اسے کچل ڈالتا ہے۔ڈیوس کے پاس بہت کم وقت تھا جب گذشتہ ستمبر میں 19 سالہ سوربی کے ٹریکٹر نے اسے سر سے ٹکر ماری۔ اس ٹکرسے ہونڈا کار کو بڑے پیمانے نقصان پہنچا۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹریکٹر سیدھا نہیں چل رہا تھا۔
وہ ایک اور کار سے ٹکراتے ٹکراتے بچا، ڈرائیور نے توجہ دی اور اپنا راستہ درست کیا ورنہ ایک اور جان لیوا حادثہ پیش آ سکتا تھا۔ٹریکٹر ڈرائیور نے منشیات کے استعمال کی وجہ سے لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا اعتراف کیا۔متاثرہ شخص نے اپنے جان لیوا حادثے کے بارے میں بھی بتایا کہ کس طرح اناج سے لدا ٹریکٹر اس کی کار کی چھت پر چڑھ گیا اور ٹریکٹر الٹنے سے پہلے اسے دو ٹکڑے کر دیا۔ٹریکٹر حادثے کے ذمہ دار لڑکے کو آٹھ ہفتوں کی جیل، 12 ماہ کے لیے معطل، 10 دن نگرانی میں رہنے، بغیر اجرت کے 60 گھنٹیکام اور تین سال کی ڈرائیونگ پر پابندی کی سزا سنائی گئی۔