امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مریم نواز کی عافیت میں مقیم 10خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ملاقات،محمد نوازشریف بھی ملنے کیلئے آ گئے

لاہور ( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عافیت(دارالامان) میں مقیم 10خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ کے قائدمحمد نوازشریف بھی بزرگ خواتین کی خواہش پرملنے کے لئے آگئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سے عید پر عافیت میں رہائش پذیر بزرگ خواتین نے حج کی خواہش کی تھی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر 10بزرگ خواتین کے لئے حج کا انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بزرگ خواتین ہماری ماؤں جیسی ہیں، ان کا بہت خیال رکھا جائے اور انہیں کوئی تکلیف نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے پاکستان کے لئے بہت سے دعائیں کرنی ہیں، اللہ تعالیٰ وطن عزیز کی خیر کرے۔ اللہ نے وعدہ پورے کرنے کی توفیق دی،مجھے آپ کے حج پر جانے کی بہت خوشی ہے۔ قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف نے کہا کہ حج پر جانے والوں سے ملنا ایک اعزاز ہے، بہت خوشی ہوئی۔

مزدور کومعاشی طور پر اوپر اٹھائیں گے، غریب کا اچھا وقت آگیا ہے۔ ہماری حکومت میں خلل نہ آتا تو غربت اور بے روزگاری ختم ہوجاتی۔ حج پر جانے والے پاکستان کے لئے دعائیں کریں، اللہ ملک کی خیر کرے۔ بزرگ خواتین نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن سے ملاقات پر اظہار تشکر کیا اور بہت سے دعائیں دیں۔بزرگ خاتون زینت بی بی آبدیدہ ہوگئیں، کہا کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ حج پر جا سکوں گی۔

زینت بی بی نے میاں محمد بخش کا شعر سنایا ’’میں گلیاں دا روڑا کوڑا… محل چڑھایا سائیاں‘‘۔فریدہ رحمت علی نے کہا کہ ہمارا کوئی سہارا نہیں تھا، اللہ تعالیٰ نے آپ کو وسیلہ بنا کر بھیج دیا۔امیر جہاں نے کہا کہ اللہ وہاں لیکر جارہا ہے، باقی اسباب بھی اللہ بنائے گا اور حفاظت کرے گا۔ بخت مینانے کہا کہ مریم نوازشریف نے ایسے برتاؤ کیا جیسے ہماری بیٹی ہیں۔نسیم اخترنے کہا کہ محمدنوازشریف ہمارے ملک کے معمار ہیں ملنے کی بہت خواہش تھی۔

عفت سلطانہ نے کہا کہ آپ ہمارے سر پر چادر کی مانند ہیں، یہ چادر پہلے سرک گئی تھی۔یاسمین ملک نے کہا کہ نماز کے بعد حج کے لئے روزانہ دعا کیا کرتے تھے۔عابدہ سراج نے کہا کہ اللہ ہر ماں کومریم نوازشریف جیسی بیٹی دے۔ بشیراں بی بی نے کہا کہ خوشی ہے کہ بلا وا آگیا، اللہ نے مریم نوازشریف کو وسیلہ بنا دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے تمام خواتین کو احرام،سوٹ اور زادراہ پیش کیا گیا۔

عافیت میں رہائش پذیر 10 خواتین اور انچارج سمیرااسلم اور معاون 21روز کے لئے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں۔ فریدہ رحمت علی، امیر جہاں، بخت مینا، نسیم اختر، نور جہاں، عفت سلطانہ، یاسمین ملک، عابدہ سراج، زینت بی بی اور بشیراں بی بی حج کرنے والوں میں شامل ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق، معاون خصوصی راشد نصراللہ، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر موجود تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved