امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیر اعظم کے دورہ چین میں وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور جام کمال خان کے چینی کمپنیوں سے دو طرفہ معاہدے

شینزن(این این آئی)وزیر اعظم کے دورہ چین میں وفاقی وزرا عبدالعلیم خان اور جام کمال خان کے چینی کمپنیوں سے دو طرفہ معاہدے کئے گئے۔بدھ کو پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان سے بورڈ آف انویسٹمنٹ،کامرس اورنیشنل فوڈ سکیورٹی کی چینی اداروں سے بزنس ٹو بزنس سرگرمیاں شامل ہیں ،

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان اور وزیر تجارت جام کمال خان کی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں کیں۔چین کے چنگ ڈاؤ گروپ، ژنگ جیانگ کے وفد کی بھی وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان سے اہم ا جلاس ہوا۔ چین کی کمپنیوں کا پاکستان کے مختلف اہم شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کیلئے اظہار دلچسپی، معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔زراعت،فرٹیلائزر،آئی ٹی، موبائل مینو فیکچرنگ، فارما سوٹیکل،فٹ وئیر اورفائبر کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہوگی۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس سرگرمیوں میں چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرینگے،حکومت صر ف سہولت کار، سرمایہ کاری کیلئے پاکستان میں نجی شعبے کو مکمل فری ہینڈ دے گی۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے مابین دو طرفہ اشتراک خوش آئند ثابت ہوگا،توانائی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، فارمنگ، انجینئرنگ کنسٹرکشن اور لاجسٹک کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری ہوگی۔

سرمایہ کاری کیلئے ہوٹلنگ، ٹور ازم، کلچر، سپورٹس گڈز،ٹیکسٹائل،ڈیکو ریشن انڈسٹری اور ائیر پورٹ ڈیزائنگ شامل ہیں۔سولر پینل،آپٹیکل فائبر کیبل،سٹیل سٹرکچر،منرل ڈویلپمنٹ اور پلاسٹک سے آلودگی کے خاتمے پر بھی بات چیت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ دورہ چین میں پاکستان سے معروف کارباری شخصیات کی شرکت حوصلہ افز ہے۔وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور جام کمال خان کی چین کے اہم کاروباری گروپس سے مشاورتی اجلاس و ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔پاک چائنہ بزنس کانفرنس کے ثمر آور ہونے سے معیشت مزید مضبوط ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved