امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عید الاضحی، قیدیوں کی سزائوں میں کمی اور رہائی کی سمری تیار

لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عید الاضحی کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی اور رہائی کی سمری تیار کر لی گئی۔قیدیوں کی سزائوں میں کمی اور رہائی سے متعلق سمری منظوری کیلئے عید سے قبل صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔سمری منظور ہونے کی صورت میں دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی مستفید ہوں گی، دو تہائی سزا مکمل کرنے والی خواتین جو 5سال سے چھوٹے بچوں کے ساتھ جیل میں ہیں مستفید ہوں گی۔

قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کیلئے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ لازم ہے۔علاوہ ازیں سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے سینٹرل جیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کچن، ہسپتال، قیدیوں کے بیرکس، انڈسٹریل اور ووکیشنل سینٹر کا معائنہ کیا۔نور الامین مینگل نے جیل میں کھانے کا معیار اور مینیو دیکھا۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی قیدیوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر اور سپرٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور نے سیکرٹری داخلہ کو بریفنگ دی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved