امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بی جے پی کی قیادت میں اتحاد نے 272 سیٹیں پوری کرلیں، حکومت بنانے کا اعلان، نریندر مودی مستعفی

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں انتخابی عمل مکمل ہوگیا ہے جب ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔بھارتی میڈیا نے بتایاکہ نتائج کے مطابق اگرچہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی قیادت میں پارٹیوں کے اتحاد نے حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں حاصل کرلی ہے اور حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے لیکن مودی کی ہندو قوم پرست جماعت کی امیدوں کے برخلاف بھاری اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے کیونکہ بی جے بی نے 400 پار کا انتخابی نعرہ لگایا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں بی جے پی ہیڈ کوائٹر میں ایک تقریب کے دوران بے جے پی کی قیادت میں بننے والے اتحادی گروپ این ڈی اے نے جیت کا دعوی کیا اور اسی تقریب سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ وہ اپنی تیسری مدت میں کرپشن کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے سب کچھ کریں گے۔دوسری لوک سبھا انتخابات 2024 میں کانگریس کی قیادت میں حزب اختلاف گروپ انڈیا بلاک نے بہتر توقع سے کہیں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ملک بھر میں اب تک 193 نشستیں حاصل کرلیں۔

نریندر مودی کے سخت ناقد اور کانگریس رہنما راہول گاندھی نے انتخابات میں لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے پر شکوہ بھی کیا اور کہا کہ خفیہ ادارے اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف رہی، وزیراعلی کو جیل میں ڈالا، ہمارا بینک اکانٹ سیز کیا ، اور پارٹیاں بھی توڑیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عہدے سے استعفی دے دیا اور اب وہ تیسری مدت کیلئے 8 جون کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کابینہ کی میٹنگ کے بعد بھارتی وزیراعظم نے صدر کی رہائش گاہ جا کر لوک سبھا تحلیل کرنے کے لیے سفارشی خط پیش کیا۔نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کیساتھ مل کر تیسری بار حکومت بنائیں گے۔واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کے نتائج سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق بی جے پی ایک دہائی بعد اکثریت سے محروم ہوگئی تاہم حکمران اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved