ریاض (این این آئی )سوشل میڈیا پر ایک سعودی باپ کی گود لی بیٹی کی گریجویشن پرخوشی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منہ بولے باپ اور اس کی بیٹی نے گفتگو کی ہے۔ دونوں نے ٹی وی پروگرام میں اپنی کہانی اور گریجویشن پر اپنی خوشی کے بارے میں بات کی۔بزرگ سعودی شہری سلطان القحطانی نے عر ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا بیٹی کی گریجویشن پر میری خوشی ناقابل بیان تھی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ میرا کا محض یہ خیال تھا کہ وہ گریجویشن کے وقت خاندان کے بغیر اکیلی ہوگی۔ یہ سوچ کر میں پھوٹ پھوٹ کر رو دیا، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ گریجوایشن کے وقت اس کا خاندان موجود تھا۔انہوں نے کہا کہ بیٹی کو گود لینا ان کے لیے برکت کا باعث بنا اور اس کے گود لینے کے بعد سے وہ گھر میں خوشیاں لے کر آئی۔ وہ ان کے باقی بچوں کی طرح ہے۔
گھر میں میری لے پالک بیٹی سمیرہ کی موجودگی نے مجھے 20 سال تک خوشیاں دی ہیں۔گود لی گئی لڑکی سمیرہ نے بھی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس خاندان میں بہت خوش ہیں۔سعودی عرب کے شہر عسیر میں شاہ خالد یونیورسٹی کی تقریب کے دوران ایک روتی ہوئی طالبہ جب اپنے بزرگ والد کے گلے لگی تو اس جذبات سے معمور لمحے نے سینکڑوں سعودی شہریوں کے دل موہ لیے۔