امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ٹی 20 ورلڈکپ،افغانستان نے یکطرفہ مقابلے میں یوگینڈا کو شکست دے دی

رہوڈ آئی لینڈ(این این آئی)ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان نے یکطرفہ مقابلے میں یوگینڈا کو شکست دے دی، افغانستان نے رحمن اللہ گرباز کے 76 رنز اور ابراہیم زدران کے 70 رنز کی مدد سے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، یوگینڈا کی پوری ٹیم صرف 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

امریکی ریاست پروویڈنس کے دارالحکومت رہوڈ آئی لینڈ میں کھیلے جا رہے گروپ سی کے پہلے میچ میں یوگینڈا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔افغانستان کے اوپنرز رحمن اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا، اور پاور پلے کے 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 66 رنز بناکا خطرناک ارادے ظاہر کردئیے۔دونوں اوپنرز نے تیزرفتاری سے کھیل جاری رکھا اور 14.3 اوورز میں 154 رنز کی شاندار ساجھے داری قائم کی،

اس موقع پر ابراہیم زدران 70 رنز پر ہمت ہار بیٹھے، انہوں 46 گیندوں کا سامنا کیا اور ایک چھکا اور 9 چوکے مارے۔اس کے اگلے ہی اوور میں 4 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنانے والے رحمن اللہ گرباز بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔نجیب اللہ زردران 2 رنز، عظمت اللہ عمرزئی 5 رنز، گلبدین نائب 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ آل راؤنڈر محمد نبی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس طرح افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں یوگینڈا کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی، فضل حق فاروقی نے پہلے ہی اوور میں رونک پٹیل کو بولڈ کر دیا۔یوگینڈا کی پوری ٹیم صرف 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے صرف دو کھلاڑی ریاضت علی شاہ (11 رنز)، رابنسن اوبویا (14 رنز) کے سوا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔افغانستان کے فاسٹ باؤلر فضل حق فاروقی نے 9 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، انہیں بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved