امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آٹا، میدہ، روٹی، نان اور سوجی کی قیمتوں میں حکومت کے پہلے 100روز میں 48فیصد تک کمی ہوئی، بلال یاسین

لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے عوام سے معیاری اور سستی روٹی کی فراہمی کا وعدہ سچ کر دکھایا، یہ کسی بھی حکومت کا پہلے 100روز میں 13کروڑ عوام کو براہ راست تاریخی ریلیف ہے، وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی پر پنجاب ہر حوالے سے بازی لے گیا۔

اپنے بیان میں وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ آٹا، میدہ، روٹی، نان اور سوجی کی قیمتوں میں پہلے 100روز میں 48فیصد تک کمی ہوئی، سستے اور معیاری آٹے کی دستیابی سے عام آدمی کا خوراک کا مسئلہ حل ہوا، روٹی، نان، ڈبل روٹی، رسک، بن اور دیگر بیکری مصنوعات پر تاریخی ریلیف دیا گیا،

خصوصی کاوش سے چکن کی قیمتوں میں 350سے 400روپے تک فی کلو کمی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کمی اور کوالٹی برقرار رکھنے کیلئے فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں ہیں، محکمہ خوراک نے 1160فلور ملز کی چیکنگ، غیر معیاری انتظامات پر بھاری جرمانے، لائسنس معطل کیے، فلور ملز اور چکیوں پر آٹے کا معیار چیک کرنے کیلئے محکمہ خوراک کے افسران مسلسل فیلڈ میں ہیں، پہلے 100دنوں میں پیس سیٹ ہو گئی، عوامی ریلیف کا سفر جاری رہے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved