ممبئی (این این آئی)متنازع بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے انسٹا گرام پر انتخابات میں اپنی کامیابی کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ سے لوک سبھا کے الیکشن میں حصہ لینے والی متنازع بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ اس تعاون، محبت اور اعتماد کیلئے منڈی کے تمام لوگوں کی تہہ دل سے مشکور ہوں، یہ آپ سب کی جیت ہے، یہ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کی جیت ہے۔