لاہور( این این آئی)جناح ہائوس پرحملے کے مرکزی شرپسند کردارپربنایا گیا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا، شرپسند شخص بھی پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن نکلا، شرپسند شخص کا نام عمران محبوب ہے جس کی تصدیق اس کے بھائی عرفان محبوب نے بھی کردی۔
شرپسند شخص کو مخصوص منصوبہ کے تحت ابتدا ء میں ہی جناح ہائوس بھیجا گیا تاکہ اس کے مخصوص انداز کو جواز بنا کر اسے ایجنسیوں کا اہلکارقرار دے کرجناح ہائوس پر حملہ کا سارا الزام سکیورٹی اداروں پر تھوپا جا سکے۔شرپسند شخص نجی ہوٹل کا ملازم اور سیاسی جماعت کے اہم کارکنان میں شامل ہے۔
پی ٹی آئی اور اس کے حامیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں شرپسند عمران محبوب کو ایجنسیوں کا اہلکارقراردیا تھا۔پی ٹی آئی نے عمران محبوب کو اپنے آفیشل ہینڈل سے جاری ویڈیو میں ایجنسیز کا بندا قرار دیتے ہوئے جھوٹا، بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا تھا ۔شر پسند عمران محبوب اس وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے۔