امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پنجاب میں کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا، مریم نواز

لاہو ر( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کاشتکار بھائیوں کے لئے کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔کسان کارڈ کی رجسٹریشن کے آغاز سے متعلق اپنے ایک پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ کی رجسٹریشن کیلئے درخواست گزار اپنے موبائل سے سپیس، پی کے سی (Space PKC)اور شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070 پر میسج بھیجیں۔

مریم نواز نے کہا کہ کاشتکاروں کی خوشحالی اور پیداوار میں اضافہ ہمارا عزم ہے، کسانوں کو سالانہ 300ارب روپے کے پیداواری قرضے دیئے جائیں گے، ہر کسان ایک فصل کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض حاصل کر سکے گا، کسان کارڈ سے کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکے گا۔انہوں نے کہا کہ 5لاکھ کاشتکارکسان کارڈ سے مستفید ہوں گے، ساڑھے 12ایکڑ تک اراضی کی ملکیت رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے،

کسان کارڈ کیلئے زمین کا اراضی ریکارڈ سنٹر میں رجسٹرڈ ہونا اور کاشتکار کے اپنے شناختی کارڈ نمبر پر موبائل سم کا رجسٹرڈ ہونا لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کے شناختی کارڈ کی نادرا ریکارڈ سے تصدیق کی جائے گی، کاشتکار کسی مالیاتی ادارے کا نادہندہ نہ ہو، کاشتکار بلاسود قرضے کی آسان اقساط 6 ماہ میں واپس کرے گا، قرض کی ادائیگی کے بعد کاشتکار اگلی فصل کیلئے دوبارہ قرض حاصل کرنے کا اہل ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved