امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بلے کا نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کیخلاف درخواست لارجر بینچ کو ارسال

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی بلے کا نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست لارجر بینچ کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل عزیز بھنڈاری اور سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ آپ یہ بتائیے کہ آپ کے انٹرا پارٹی الیکشن کیسے ہوتے ہیں؟ ۔

وکیل تحریک انصاف عزیز بھنڈاری نے بتایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن ملک بھر میں ہوتے ہیں، جسٹس عابد عزیز شیخ نے دریافت کیا کہ آپ کے انٹرا پارٹی الیکشن میں کون لوگ سلیکٹ ہوتے ہیں؟ الیکشن شیڈول کا طریقہ کار کیا ہے؟ آپ کا پروسس آف الیکشن کیا ہے آپ کہاں سے بیٹھ کر الیکشن کنٹرول کرتے ہیں؟۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ کسی کا کنٹرول ہی نہیں اور ہر کوئی اپنا الیکشن لڑ رہا ہے؟ یہ کون طے کرتا ہے کہ آپ کا الیکشن کس جگہ ہوگا؟ کیا الیکشن کمیشن آپ کو بتاتا ہے کہ یہاں پر الیکشن کرائیں یا آپ خود جگہ کا تعین کرتے ہیں؟۔

اس پر وکیل نے جواب دیا کہ الیکشن کرانے سے پہلے الیکشن کمیشن کو تمام معلومات فراہم کردیں تھیں۔عدالت نے مزید استفسار کیا کہ یہ بتائیے کہ الیکشن کمیشن نے آپ کے خلاف کہاں کارروائی شروع کر رکھی ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کارروائی اسلام آباد میں شروع کر رکھی ہے۔عدالت نے مزید دریافت کیا کہ آپ کا انٹرا پارٹی الیکشن کا سینٹر کہاں تھا؟ ۔وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ الیکشن پورے ملک میں ہوئے ڈیجٹیل ووٹنگ بھی ہوئی، آپ کو پتہ ہے آج کل پی ٹی آئی پر جو مہربانیاں ہورہی ہے کتنا مشکل ہے الیکشن کرانا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیئے کہ آپ صرف لیگل بات کریں سیاسی باتیں یہاں نہ کریں، آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کو یہ درخواست اسلام آباد میں دائر کرنی چاہیے تھی؟۔وکیل پی ٹی آئی عزیز بھنڈاری نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن ایک وفاقی ادارہ ہے ، کہیں بھی درخواست دائر کی جاسکتی، عدالت نے کہا کہ یہ تو تب ہے کہ جب آپ صرف الیکشن کمیشن کے قوانین چیلنج کریں، اگر آپ الیکشن کمیشن کی کارروائی چیلنج کریں گے تو پھر جہاں کارروائی ہورہی ہے وہاں درخواست دائر کرنی چاہیے، لاہور میں آپ کا کون سا حق متاثر ہوا ہے؟ الیکشن کمیشن نے جو آپ کو نوٹس بھیجا وہ اسلام آباد میں بھیجا ہے۔

اس موقع پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ مجھے بات تو کرنے دیں، اگر آپ مجھے درمیان میں روکتے رہیں گے تو میں کیسے اپنی بات کروں گا؟ ایسا نہیں ہے کہ میں یہاں بغیر قانون پڑھے آگیا ہوں، اگر الیکشن کمیشن ہمارے خلاف کوئی کارروائی کرے گا تو اس کے اثرات پورے ملک میں ہوں گے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارڈ دیئے کہ ابھی تک تو الیکشن کمیشن نے آپ کے خلاف کوئی حکم جاری نہیں کیا، صرف نوٹس ہے۔بعد ازاں عدالت نے درخواست کو لارجر بینچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ اسی نوعیت کی درخواست پہلے سے لارجر بینچ کے پاس زیر سماعت ہے، درخواست گزار کے مطابق معاملہ اہم نوعیت کا ہے اور آئندہ ہفتے سماعت کے لئے مقرر کیا جائے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مناسب احکامات کے بعد درخواست کو لارجر بینچ کے پاس بھجوا دیں، لارجر بینچ ہی درخواست پر عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved