امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اپنی پسند کی شادی کیلئے آٹھ سال انتظار کر ناپڑا ، محمد رضوان

ڈیلاس (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پسند کی شادی کے لیے ایک یا دو سال نہیں بلکہ 8 سال کا طویل انتظار کرنا پڑا۔حالیہ انٹرویو میں محمد رضوان نے بتایا کہ میں جس لڑکی سے شادی کا خواہش مند تھا اس لڑکی کے گھر والے اس شادی کے لیے راضی نہیں تھے لیکن 8 سال کے لمبے انتظار کے بعد اور دعاؤں کے باعث میں اپنی محبت پانے میں کامیاب ہوا۔رضوان نے کہا کہ سب کو علم ہے کہ لَو اسٹوری ذرا مشکل ہوتی ہے اور پھر ہمارے پٹھان گھرانے میں یہ سب بہت ہی مشکل ہے،

میرا خیال ہے کہ میں اپنی فیملی کا پہلا بندہ ہوں جس نے محبت کی شادی کی، پھر میرے بعد میرے بھائی نے کی۔کرکٹر نے کہا کہ میں زیادہ تفصیل تو نہیں بتاؤں گا لیکن بس یہ کہوں گا کہ کافی مشکل ہوئی، مجھے 8 سال انتظار کرنا پڑا اور اللہ سے روز مانگنا پڑا مگر یہ ہمارے ذہنوں میں چیزیں تھیں کہ اللہ سے جو مانگا جائے یہ ہو نہیں سکتا کہ نہ ملے۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ مجھے اس وقت یقین تھا کہ اللہ سے جو مانگو وہ خالی ہاتھ نہیں لوٹائے گا، ایسے ہی کرکٹ کے معاملے پر بھی اللہ پر یقین ہے، یقین ہونا چاہیے کہ اللہ سے مانگی ہوئی ہر چیز ملے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved