امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

برطانوی بینک کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک، ہیکرز نے فروخت کیلئے پیش کردیا

لندن(این این آئی)برطانوی بینک سینٹینڈر کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک ہوگیا اور ہیکرز نے ڈیٹا آن لائن فروخت کیلئے پیش کردیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز کے گروپ نے بینک کے ملازمین سمیت 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا جس میں 2 کروڑ 80 لاکھ صارفین کے کریڈٹ کارڈ نمبر، 60 لاکھ اکانٹ نمبرز اور رقم کی تفصیلات شامل ہیں۔

ہیکرز کا دعوی ہے کہ بینک ملازمین کی مکمل تفصیلات بھی ہیک کرکے حاصل کرلی گئی ہیں۔ برطانوی بینک کے دنیا بھر میں 2 لاکھ سے زائد ملازمین ہیں جبکہ صرف برطانیہ میں 20 ہزار افراد ملازم ہیں۔ ہیکرز نے بینک کا ڈیٹا آن لائن پلیٹ فارم پر 20 لاکھ ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کردیا۔ ہیکرز گروپ نے اپنے اشتہار میں طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اگر بینک بھی چاہے تو وہ بھی رقم ادا کرکے ڈیٹا حاصل کرسکتا ہے۔

دوسری جانب اپنے بیان میں بینک حکام نے صارفین سے معذرت کی اور کہا کہ تحقیقات پر معلوم ہوا ہے کہ چلی، اسپین اور یوراگوئے کے صارفین سمیت ہمارے تمام موجودہ اور سابقہ ملازمین کے ڈیٹا تک ہیکرز نے رسائی حاصل کی ہے۔بینک حکام کے مطابق برطانوی صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے، ہیکرز چرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔خیال رہے کہ برطانوی بینک کا ڈیٹا بھی اسی گروپ نے ہیک کیا ہے جس نے چند دن قبل امریکی فرم ٹکٹ ماسٹر کے 560 ملین صارفین کا ڈیٹا ہیک کرکے فروخت کیلئے پیش کیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved