لاہور (این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی دوسری شادی پر ان کی بہن حمائمہ ملک نے دعائیہ پیغام جاری کردیا۔حال ہی میں اداکار فیروز خان نے دعا نامی لڑکی سے دوسری شادی کرکے اپنی زندگی کی ایک بار پھر نئی شروعات کرلی۔فیروز خان کی یہ شادی نہ صرف خبروں کی شہ سرخیوں میں ہے بلکہ اسی کے ساتھ اداکار کے فینز بھی خاموشی سے شادی کرنے پر حیرت میں مبتلا ہیں تاہم فیروز خان کی شادی میں ان کی بہن و اداکارہ حمائمہ ملک کی غیر موجودگی کو سب نے محسوس کیا۔
حمائمہ ملک ان دنوں بیرون ملک سیر سپاٹوں میں مصروف ہونے کے سبب بھائی کی شادی میں شریک نہ ہوسکیں تاہم انہوں نے فیروز خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرکے اپنی موجودگی اور خوشی کا احساس دلاکر سب کی توجہ حاصل کرلی۔فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ جاری کی جس میں انہیں اپنی دلہنیا کے ہمراہ دیکھا گیا۔اداکار کی پوسٹ پر ان کی بہن حمائمہ ملک نے اس جوڑے کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہوئے کمنٹ کیا اور لکھا کہ،”اللہ بری نظر سے بچائے اور ہمیشہ عافیت میں رکھے آمین۔