امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت اوروصولیوں میں اضافہ ہوگا، وزیرخزانہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت اور وصولیوں میں اضافہ ہوگا۔ وہ پیر کو یہاں بل اینڈ میلینڈاگیٹس فائونڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جیسن لیمب سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر وزیر مملکت علی پرویز ملک، ایف بی آرکے ممبر اصلاحات اور کار انداز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر نے بل اینڈ میلینڈا گیٹس فائونڈیشن کی جانب سے ایف بی آر کی جاری ڈیجیٹلائزیشن کیلئے میکینیزی اینڈ کو کو شامل کرنے میں تعاون کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں ای گورننس کی صلاحیت اور استعداد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن ٹیکس وصولی کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے جس سے شفافیت اور آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے موجودہ ڈیٹا کو ٹیکس کے مقاصد کے لیے موثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کا بھی ذکر کیا۔ وزیر مملکت علی پرویز ملک نے ملک میں فوری ادائیگی کے نظام راست کے نفاذ کے چیلنجوں اور اس کی فعالیت کو بہتر بنانے کے طریقوں کاجائزہ پیش کیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اہداف کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved