امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسلام آباد ،حقیقی آزادی مارچ کے دوران درج 2 مقدمات میں عمران خان، شاہ محمود قریشی بری

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے حقیقی آزادی مارچ کے دوران درج 2 مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی و دیگر کو بری کردیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان، نعیم حیدر پنجوتھا، سردار مصروف ایڈووکیٹ ، آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، سابق وزیر اسد عمر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔بعد ازاں عدالت نے عمران خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر ،علی محمد خان ، مراد سعید کو بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات درج تھے، عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ گولڑہ میں 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ مارچ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے لانگ مارچ کے دوران احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مزید 2 کیسز میں عمران خان اور سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید سمیت 11 ملزمان کو بری کردیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved