امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آٹا اور چاول یوٹیلیٹی سٹورز پر عام مارکیٹ سے مہنگا فروخت

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد کی عوام کو ریلیف دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر چاول اور آٹا مہنگا فروخت کیا جارہا ہے،دستاویزکے مطابق یوٹلیٹی سٹورز پر تمام قسم کے چاول عام مارکیٹ کی نسبت مہنگے ہوگئے،سپر باسمتی چاول یوٹیلیٹی سٹورز پر اوپن مارکیٹ سے 15 روپے مہنگے فروخت ہورہا ہے،

یوٹیلیٹی سٹورز پر سپر باسمتی 320، مارکیٹ میں 305 روپے میں دستیاب ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر ٹوٹا باسمتی چاول اوپن مارکیٹ کی نسبت 13 روپے مہنگا ہے،سٹورز پر ٹوٹا باسمتی 225، عام مارکیٹ میں 212 روپے فی کلو میں مل رہا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر سیلا چاول عام مارکیٹ کی نسبت 38 روپے 58 پیسے مہنگا فروخت کیا جارہا ہے،عام مارکیٹ میں سیلا چاول 306 روپے، سٹورز پر 345 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،

دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو آٹے کی قیمت میں فرق 956 روپے تک پہنچ گیا،یو ٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو کا تھیلا 2740 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1784 روپے میں دستیاب ہے،اوپن مارکیٹ میں 40 کلو آٹا 3568 روپے میں دستیاب ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر 40 کلو آٹے کی 5480 روپے میں فروخت جاری ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی عام مارکیٹ سے تقریبا 12 روپے مہنگی فروخت کی جارہی ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 155، اوپن مارکیٹ میں 143 روپے میں دستیاب ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved