امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

گزشتہ ہفتے 78لاکھ سے زائد نمازیوں نے مسجد نبویﷺ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری

ریاض(این این آئی)گذشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبویﷺ میں 7,808,112 سے زیادہ نمازیوں اور زائرین نے نماز ادا کی اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کا شرف حاصل کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد نبویﷺ کے انتظامی امور کی نگران جنرل اتھارٹی کی طرف سے فراہم کردہ مربوط خدمات کے مطابق نمازیوں اور زائرین کی خدمت اور دیکھ بھال کے لیے فول پروف سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

اتھارٹی نے گذشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبویﷺ میں نمازیوں اور زائرین کو فراہم کی جانے والی کل خدمات کے بارے میں ایک رپورٹ میں کہا کہ 550,960 زائرین نے روضہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ ﷺ کے اصحاب کبار کی آخری آرام گاہوں پر حاضری دی۔ 304,519 مرد اور خواتین زائرین نے ہجوم کو منظم کرنے اور مردوں اور عورتوں کے آنے کے اوقات کے مطابق الروضہ شریف میں نوافل ادا کیے۔

اتھارٹی نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران 13,436 معمر افراد اور معذور افراد نے مسجد نبویﷺ میں اپنے لیے مختص کردہ خدمات سے استفادہ کیا اور متعدد زبانوں میں مواصلاتی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد مختلف ممالک کے 303,869 زائرین تک پہنچ گئی جب کہ 13,507 افراد نے مسجد نبویﷺ کی لائبریری سے استفادہ کیا۔فیلڈ سروسز میں 316,117 مستحقین کو مقامی رہ نمائی کی خدمات فراہم کی گئی جبکہ مسجد نبویﷺ کے صحنوں اور دروازوں کے درمیان نقل و حمل کی خدمات 69,221 زائرین کو فراہم کی گئیں۔ 136,800 سے زائد زمزم کے پانی کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ 216،54 میں روزہ روزہ دار زائرین میں افطاری کا سامان فراہم کیا گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved