اسلام آباد(این این آئی)توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی بیچنے کا معاملہ،سابق وزیراعظم،بشریٰ بی بی اور دیگر کیخلاف نوسربازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ کوہسار میں مقدمہ مقامی گھڑیوں کیتاجر کی درخواست پر درج کیا گیا،مقدمہ جعلی رسید، فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،مقدمہ میں شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح گوگی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔