امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جوہر ٹائون میں خواتین کے ہاسٹل کے واش رومزمیں کیمرہ لگائے جانے کا انکشاف

لاہور( این این آئی)جوہر ٹائون کے علاقہ میں خواتین کے ہاسٹل کے واش رومزمیں کیمرہ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،پولیس نے طالبہ کے چچا کی درخواست پر 7ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ خفیہ کیمرہ نج ہاسٹل کے واش روم میں انتظامیہ کی جانب سے لگایا گیا تھااورہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکیوں کی نہانے کی ویڈیوز بنائی جارہی تھی۔

لاہور: رہائش پذیر طالبہ کے چچا کی شکایت پر تھانہ جوہرٹائون میں 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ ہاسٹل میں پنجاب کے مختلف شہروںکی 40 سے زائد طالبات رہائش پذیر تھیں۔ لڑکیوں کا ہاسٹل بی او آر سوسائٹی کے رہائشی میاں سلیم اور اس کی اہلیہ فوزیہ چلا رہی تھیں۔مقدمے میں مالکان میاں سلیم ، اس کی اہلیہ فوزیہ سلیم ،وہاڑی کے رہائشی صغیر، شیخوپورہ کے رہائشی تیور شہزاد، جھنگ کے محمد زبیر، پاک پتن کے عرفان اور رحیم یار خان کے علی حسن کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ میں نامزد تمام ملزمان 15 کال ہوتے ہی موقع سے فرار ہوگئے۔ مقدمہ ضلع گجرات کے رہائشی ناصر محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، پولیس نے ہاسٹل کو مقدمہ درج ہونے کے بعد خالی کروا لیا ۔پولیس کی تفتیشی ٹیموں کی جانب سے طالبات کے بیانات قلم بند کرلئے گئے۔طالبات نے اپنے بیانات میں واش رومز میں کیمرہ لگنے کی تصدیق کردی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved