امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ کپتان بابر اعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں، پاکستان میں کرکٹ کے لیے بے انتہا محبت اور جنون دیکھا ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ موسم گرما میں ہر کھلی جگہ پر پاکستان میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے، پاکستان اور امریکا دونوں ہی کھیلوں کے لیے محبت رکھنے والے ملک ہیں۔امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، امید ہے میچز دلچسپ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ملاقات کی، پاکستان کرکٹ ٹیم سے چند بولنگ اور بیٹنگ کی ٹپس سیکھیں۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم میگا کرکٹ ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف ڈیلس میں کھیلے گی۔پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل ہے، جس میں بھارت، امریکا، کینیڈا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved