اسلام آباد (این این آئی)سندھ میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال اس وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع شکارپور سے تعلق رکھنے والا ڈھائی سال کا بچہ پولیو سے متاثر نکلا، جس کے بعد پاکستان میں اس سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد چار ہو گئی۔
یاد رہے کہ رواں سال سندھ میں پولیو کا پہلا کیس ریکارڈ ہوا ہے، اس سے قبل پاکستان میں پولیو وائرس کے 3 کیسز بلوچستان سے سامنے آئے تھے۔نیشنل ایمرجنسی سینٹر کی جانب سے 3 جون سے ملک بھر کے 66 مختلف اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز کیا جاجائیگا گزشتہ روز پاکستان پولیوپروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے ذاتی وجوہات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ڈاکٹر شہزادبیگ اپنے استعفے کے حوالے سے کہا کہ ذاتی وجوہات پر نیشنل کوآرڈینیٹر برائے پولیو کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔