امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

تارکینِ وطن کی آمد روکنے کی کوشش کینیڈین حکومت کیلئے دردِ سر بن گئی

اوٹاوا(این این آئی)کینیڈا نے تارکینِ وطن کا بوجھ کم کرنے کے لیے امیگریشن پالیسی تبدیل کی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد کینیڈا آنے کی خواہش رکھنے والوں کی تھوڑی سی حوصلہ شکنی ہے۔ اسٹوڈنٹ ویزا پر کینیڈا آنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جس کے نتیجے میں رہائش کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں اور بنیادی ڈھانچے پر بھی دبا بڑھ رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے متعدد شہروں میں مکانات اور اپارٹمنٹس کے کرائے بہت بڑھ گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں مقامی باشندوں کے لیے رہائش کے مسائل اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ تارکینِ وطن کی آمد روکی جائے تاکہ مقامی لوگ ڈھنگ سے رہ سکیں۔کینیڈین حکومت نے امیگریشن پالیسی میں تبدیلیاں تو کی ہیں مگر ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت کینیڈا میں 33 فیصد کاروباری سیٹ اپ تارکینِ وطن کے ہیں۔

تارکینِ وطن نے کینیڈا کو اپنا مستقل مستقر بناکر وہاں بڑے پیمانے پر کاروباری سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ اگر انہوں نے اپنے اپنے کاروبار سمیٹ کر ملک سے رخصت ہونے کا سوچا تو؟ ایسی صورت میں کینیڈا کی معیشت کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔کم و بیش 83 لاکھ بیرونی افراد کینیڈا کو اپنا وطن قرار دیتے ہیں۔ یہ مجموعی آبادی کا 23 فیصد ہیں۔ کینیڈین حکومت کی طرف سے امیگریشن پالیسی اور امیگریشن قوانین میں تبدیلیوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈا کے امیگریشن سے متعلق امور کے وکلا کی انجمن نے چند تجاویز پیش کی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تارکینِ وطن کی آمد کو اچانک بہت بڑے پیمانے پر روکنے سے خرابیاں پیدا ہوں گی۔امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (آئی آر سی سی) نامی تنظیم نے بتایا ہے کہ تارکینِ وطن نے کینیڈا کی ترقی و خوش حالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس وقت بھی تعمیرات، صحتِ عامہ اور خوردہ فروشی کے شعبوں میں تارکینِ وطن کی ملکیت والے کاروباری ادارے بڑے پیمانے پر ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کر رہے ہیں۔کینیڈا کا رخ کرنے والوں میں نمایاں طور پر بڑی تعداد بھارتی طلبہ کی ہے۔ 2023 کے دوران بیرونی طلبہ میں ان کا تناسب 37 فیصد سے زائد تھا۔ اس عدم توازن کو روکنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ کینیڈا کی حکومت نے 2 سال کے لیے نئے بیرونی طلبہ کی آمد روکنے کی پالیسی اپنائی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved