لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ مہوش حیات اور وہاج علی نے نئی فلم کی کامیابی کے لئے دعائیں اور منتیں مانگنے کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ہدایتکار ندیم بیگ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’’ بی آئی بی ‘‘ میں اداکار وہاج خان پہلی مرتبہ اداکارہ مہوش حیات کے مد مقابل ہیرو کا کردار اد اکر رہے ہیں ۔
فلم کو عید الاضحی پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ وہاج خان اور مہوش حیات فلم کی ریلیز سے قبل اضطرابی کی کیفیت میں ہیں اور دونوں کی جانب سے دعائوں کے ساتھ منتیں مانگنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیاہے ۔