امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

انسداد اسمگلنگ ایکٹ نقائص سے بھرپور، پارلیمنٹ قانون کا دوبارہ جائزہ لے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پارلیمنٹ سے انسداد اسمگلنگ ایکٹ 1977 کا دوبارہ جائزہ لیکر اس میں ترمیم کی سفارش کردی۔سپریم کورٹ کا 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس شاہد وحید نے تحریرکیا، فیصلے کی کاپی اٹارنی جنرل کو بھی بھجوا دی گئی ہے، عدالت نے فیصلے کی کاپی لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور سیکرٹری قانون کو بھی بھجوانیکا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے انسداد اسمگلنگ ایکٹ 1977 میں ترمیم کی سفارش کرتے ہوئے اسے جائزے کیلئے پارلیمنٹ کو بھجوا دیا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انسداد اسمگلنگ ایکٹ نقائص سے بھرپور ہے، ایکٹ میں اپیل کا حق صرف ملزمان کو دیاگیا ہے، حکومت کو اپیل کا حق نہ ہونیکا مطلب ہے انسداد اسمگلنگ ایکٹ ملزمان کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا اے این ایف نے 1998میں شکایت درج کرائی کہ عبید خان نے جائیداد اسمگلنگ سے بنائی،

انسداد اسمگلنگ ایکٹ میں اے این ایف کا کردار صرف اسپیشل جج کو اطلاع دینیکا ہے، ایکٹ کے تحت جج کو اطلاع دینے کے بعد شکایت کنندہ کاکردار ختم ہو جاتا ہے اور ملزمان کا مؤقف سامنے آنے کے بعد معاملہ جج اور ملزمان کے درمیان رہ جاتا ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اے این ایف کاکردارشکایت کے بعد ختم ہونے پر وہ فیصلے سے متاثرہ فریق نہیں ہوگا، ایکٹ میں اے این ایف یا ریاست کو اپیل کا کوئی حق نہیں دیا گیا،

اپیل کا حق صرف متاثرہ فریق یعنی ملزمان کو ہی دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے اے این ایف کی اپیل متاثرہ فریق نہ ہونے پر ہی خارج کی، دنیا بھر میں ریاست اور حکومت کو انسداد اسمگلنگ قانون میں اپیل کاحق دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے انسداد اسمگلنگ ایکٹ میں ترمیم کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوگاکہ پارلیمان قانون کا جائزہ لے تاکہ ریاست کو اپیل کا حق دیا جا سکے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved