امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت، شدید گرمی سے دو گھنٹے میں 16افراد ہلاک

اورنگ آباد(این این آئی)بھارتی ریاست بہار کے ضلع اورنگ آباد میں جمعرات کی شام محض دو گھنٹوں کے دوران گرمی کی وجہ سے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اورنگ آباد میں 48.2 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ ریاست بہار میں سب سے گرم مقام رہا۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ گرمی سے متاثرہ مزید 35 مریضوں کو بھی ہسپتال لایا گیا ہے لیکن اس سلسلے میں تمام انتظامات پہلے ہی کیے جا چکے تھے،

ہمارے پاس مناسب تعداد میں ڈاکٹرز، عملہ، ادویہ اور برف موجود ہے۔بہار اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور حکومت نے بدھ کو ریاست کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ کوچنگ سینٹرز بھی 8جون تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔بہار حکومت نے یہ فیصلہ گرمی کی وجہ سے درجنوں طلبہ کے بیہوش ہونے کے بعد لیا تھا کیونکہ صرف ضلع شیخ پورہ کے سرکاری اسکول میں 16 طلبہ بیہوش ہو گئے تھے اور ایمبولینس کا انتظام نہ ہونے کے بعد بچوں کو رکشا اور موٹر سائیکلوں پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ بیگو سرائی اور جموئی میں بھی کئی طلبہ کے بیپوش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔آر جے ڈی کی رہنما اور سابق ڈپٹی وزیراعلی تیجشوی یادو نے گرمی سے طلبہ کی بیہوشی اور ناقص انتظامات پر بہار حکومت اور وزیراعلی نتیش کمار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ بہار میں حکومت ہے نہ جمہوریت، صرف بیورو کریسی ہے، وزیراعلی اتنے کمزور کیوں ہیں، درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ بچوں کو اس موسم میں محفوظ رکھیں لیکن انہوں نے اسکول کھلے رکھے ہوئے ہیں۔بھارت کے محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دن کے لیے ریاست بہار میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved