لاہور( این این آئی)گلوکارہ صومیہ خان کا نیا ویڈیو گانا ’’ بد نام ‘‘ لانچ کر دیا گیا۔ صومیہ خان نے گانے کی آڈیو کے بعد ویڈیو مکمل کرنے کے بعد اسے لانچ کیا ہے جسے سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے ۔ گلوکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے پرستاروں کی پسند کو دیکھتے ہوئے یہ گانا لانچ کیا ہے اور مجھے میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی ملی ہے ۔